وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبہ غربت کا خاتمہ کررہا ہے اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔چین کی خبر ایجنسی شنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صنعتی پارکس، ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی اور زراعت کا فروغ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں متحد ہو کر ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ عظیم کامیابی کا نمونہ ہے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان درآمدی ایندھن کی لاگت کم کرنے، ٹرانسپورٹ سسٹم برقی بنانے پر کام کر رہا ہے، اس مقصد کیلئے پاکستان چین اور دیگر سے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین دوسرا گھر ہے، چین کا دوبارہ دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments