پروین شاکر کی شاعری میں صرف پھولوں، تتلیوں اور پرندوں کی بات نہیں بلکہ خواتین کی آرزوؤں اور مشکلات کے حوالے سے غیر روایتی خیالات بھی ہیں۔ یہ بات کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پہلے عالمی پروین شاکر ادبی میلہ میں مقررین نے خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی شخصیت اور اندازِ شاعری پر تفصیلی گفتگو کے دوران کہی۔ تقریب میں ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی اور یاسر نقوی نے شرکت کی جبکہ ٹورنٹو میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے ایک سیشن کی صدارت کی۔ پروین شاکر کے صاحبزادے سید مراد علی نے اپنی بیٹیوں 10 سالہ شانزے اور 7 سالہ آریہ کے ہمراہ پروین شاکر کی نظم’چہرہ‘ سنائی۔نظامت کے فرائض ناظم الدین مقبول، ڈاکٹر اسد نصیر اور نسرین سید نے انجام دیے، جبکہ سید تقی عابدی اور ڈاکٹر ضیاءالحسن نے پاکستان اور کینیڈا کے ادبی رشتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروین قادر آغا نے پروین شاکر ٹرسٹ کینیڈا چیپٹر کا افتتاح کیا۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والوں میں ردا فاطمہ، عاصم جاسر، اسما وارثی، درخشاں صدیقی، اعجاز شفیع، پروین سلطان صبا، منور کلیمی، بشارت احمد ریحان، جنید اختر اور مظہر الاسلام بھی شامل تھے۔
ٹورنٹو میں پہلے عالمی پروین شاکر ادبی میلہ کا انعقاد

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments