وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے شکایت کی تھی جس پر وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔حکومت کی جانب سے عدالت میں دی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عمران خان کے کمرے میں ایئر کولر، ایل ای ڈی، اسٹڈی ٹیبل، آفس کرسی اور میٹریس کی سہولت موجود ہے جب کہ انہیں ورزش کی مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے باہر ایک راہداری ہے جہاں انہیں واک کرنے کی سہولت میسر ہے جب کہ ان کے پاس ڈرائے فروٹس، چنے، بادام، کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ اور کتابیں بھی موجود ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کردیں
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کردیں

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments