پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا۔نواز شریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالا دیا، صوبے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے درمیان بڑا فرق اب معمولی سا رہ گیا، پلڑا ن لیگ کی طرف جانے لگا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32 فیصد ہوگئی، دونوں میں 2 فیصد کا فرق رہ گیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی 42 فیصد ووٹروں کی پسند، پی ٹی آئی کے لیے 19 فیصد پسندیدگی دیکھنے میں آئی۔خیبر پختونخوا میں 45 فیصد ووٹروں کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو مجموعی طور پر 31 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔
ن لیگ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments