قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف کے لاہور کے حلقے این اے 130 سے کاغذات منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظوری چیلنج
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments