میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا بطور وزیرِ اعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے مطابق میر سرفراز بگٹی کے حق میں 41 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جس کے بعد انہوں نے سرفراز بگٹی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔نیشنل پارٹی کے چاروں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔اسمبلی اجلاس میں ایوان کو صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دیے جانے سے متعلق تحریک پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔
میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments