class="post-template-default single single-post postid-2468 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کر دی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔وزیرِ داخلہ نے اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے بشام واقعے پر بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی گئی۔وزیرِ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشت گردوں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطۂ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بشام واقعے کے تناظر میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بشام واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بشام دہشت گرد حملے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے، اس وحشیانہ فعل کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter