مری کی گھوڑا گلی کے بروری کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق سنیوء اور نند کوٹ جنگلات کے درختوں میں آگ لگی ہوئی ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ بار بار بھڑک رہی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پاک فوج اور ریسکیو راولپنڈی کی اضافی نفری آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مری، محکمۂ جنگلات اور ریسکیو مری کے اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، بعض مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن مکمل آگ پر کنٹرول کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مری: گھوڑا گلی کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹےبعد بھی قابو نہ پایا جا سکا
مری: گھوڑا گلی کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹےبعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments