پالے کیلے:کینڈی سمپ آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو پیش قدمی کو روک دیا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے سے محروم رہی۔ کینڈی نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جبکہ دن کے پہلے میچ میں پنجاب رائلز دہلی ڈیولز کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ ایرون فنچ کی قیادت میں سیمپ آرمی نے 154 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی۔ کیون اوبرائن اور کرس ایمپوفو کے اہم تعاون سے سیمپ آرمی کو مضبوط سپراسٹار اسٹرائیکرز کے خلاف کامیابی ملی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اچھا آغاز نہ کرسکی اور 4 اوورز میں 31 رنز پر اسکی 3 وکٹیں گرچکی تھیں۔ تاہم اس کے باوجود وہ مقررہ 90 گیندوں پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دن کے پہلے میچ میں پنجاب رائلز نے دہلی ڈیولز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب رائلز نے 14.4 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا جس میں تلکارتنے دلشان نے 59 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان سریش رائنا کی قیادت میں دہلی ڈیولز اسکور بورڈ پر چیلنجنگ اسکور قائم کرنے میں ناکام رہی۔ وہ مقررہ 90 گیندوں پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکے۔ہدف کے تعاقب میں دلشان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ نمن اوجھا (15)، ڈوین اسمتھ (3) اور کیمرون وائٹ (10) جلد ساتھ چھوڑ گئے تھے تاہم اس کے باوجود دلشان کا جارحانہ کھیل جاری رہا۔
Home / News, Sports / لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں نیویارک سپراسٹاراسٹرائیکرز مسلسل چوتھی فتح حاصل کرنے میں ناکام
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں نیویارک سپراسٹاراسٹرائیکرز مسلسل چوتھی فتح حاصل کرنے میں ناکام


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments