45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو لاش 9 جنوری کو پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔ میٹ پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری لندن سے 100 میل دور ہیمپشائر کے علاقے میں کی گئی۔مقتول کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ لندن میں موبائل کے کاروبار سے منسلک تھے۔ چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک کا کہنا ہے کہ کاروباری سینٹر میں قتل کی واردات پر شہریوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔ سائمن کرک کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔ پولیس نے عوام سے تفتیش میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشلسٹ کرائم پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔
لندن میں پاکستانی تاجر کا قتل، لاش دو روز قبل گاڑی سے ملی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments