میر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 18 سیٹوں پر جماعت اسلامی اور آزاد جیتے ہیں، ہم پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، ہم آج سے احتجاج شروع کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے، آزاد امیدوار بھی ہمارےاحتجاج میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، فارم 45 کا سلسلہ روک دیا گیا پوری رات کارکن انتظار کرتے رہے، اس وقت جو فارم 45 ملا اس میں بدترین تبدیلی کی گئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، پورے پاکستان نے بتا دیا عوامی رائے کو انجینیئرنگ سے بدلا نہیں جا سکتا، ہمارے سامنے الیکشن کمیشن ہے، ان کے پیچھے کون ہے یہ وہی بتا سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آزاد امیدوار اور ہمارے درمیان مقابلہ تھا، پی ایس91 پر ہم نے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم تھی، ہمیں فارم 47 موصول ہوگیا، ایم کیو ایم نے صرف 5 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم شہر سے فارغ ہوگئی اور عوام نے مسترد کر دیا ہے، کبھی میئر کے ووٹ پر قبضہ، کبھی صوبائی، قومی اسمبلی کے مینڈیٹ پر قبضہ ہوتا ہے، پوری قوم کو پیغام دیا ہے آپ کے ووٹ کی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی نے 5 فیصد ووٹ بھی ایم کیو ایم کو نہیں دیا، لیکن آج انہیں ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / قومی اسمبلی کی 18 سیٹوں پر جیتے ہیں، آج سے احتجاج کریں گے، حافظ نعیم
قومی اسمبلی کی 18 سیٹوں پر جیتے ہیں، آج سے احتجاج کریں گے، حافظ نعیم




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments