غزہ میں فضا سے پھینکی گئی امداد کا پیراشوٹ نہ کُھل سکا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیراشوٹ نہ کُھلنے کی وجہ سے امدادی پیکٹ راکٹ کی تیزی سے ایک گھر کی چھت پر گرے۔رپورٹس کے مطابق جمعے کو اس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیمپ میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ اور اس کے بھائی نے آٹے کا ایک تھیلا ملنے کی امید میں پیراشوٹ کے ذریعے فراہم کی گئی امداد کا پیچھا کیا لیکن پھر اچانک پیراشوٹ نہیں کھلا اور وہ ایک مکان کی چھت پر راکٹ کی طرح گرا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ شخص نے بتایا کہ واقعے کے 10منٹ بعد میں نے لوگوں کو 3 شہداء اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرتے دیکھا جو اس مکان کی چھت پر مقیم تھے جہاں امدادی پیکج گرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں 5 ماہ کی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بھوک اور پیاس کے شکار متاثرین کے لیے امریکا اور اردن کی جانب سے امدادی پیکج فضا سے پھینکے گئے تھے۔دوسری جانب اردن فوج کے ذرائع نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے میں ان کی فوج ملوث نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو غزہ پر ایئر ڈراپ (فضا کے ذریعے امداد) کے دوران کچھ پیراشوٹ نہ کھلنے اور ان کے زمین پر گرنے کا سبب بننے والی تکنیکی خرابی اردنی طیارے کی نہیں تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید کہا کہ اردن کے 4 طیاروں نے 5 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یہ فضائی امداد گرائی اور بغیر کسی خرابی کے یہ مشن مکمل کیا گیا۔علاوہ ازیں اس واقعے سے متعلق غزہ کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ امداد بھیجنے کا بہترین طریقہ نہیں۔
غزہ میں فضا سے پھینکی گئی امداد کا پیراشوٹ نہ کُھل سکا

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments