فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔حماس چیف اسماعیل ہنیہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے بیت المقدس کی آزادی کی جنگ کی راہ میں شہید ہوگئے۔اسماعیل ہنیہ نے دوران انٹرویو مزید کہا کہ مجرم صفت دشمن انتقام اور قتل پر اتر آیا ہے اور کسی معیار اور اقدار سے عاری ہے۔اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کے رشتہ داروں اور حماس کے آفیشلز نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ انتقام اور قتل کے جذبے کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملے اس دوران ہوئے جب بین الاقوامی ثالثین جنگ بندی کا معاہدہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوری طور پر تو یہ نہیں پتہ چلا کہ ان حملوں کا ان مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، 3 پوتے شہید
غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، 3 پوتے شہید
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments