غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 120 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے اسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔غزہ میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی آپریشن میں کچھ یرغمالی بھی مارے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے اسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔
غزہ: دیرالبلح میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 120 فلسطینی شہید
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments