class="post-template-default single single-post postid-2152 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ جنگ بندی: حماس نے ثالث کو تجاویز پیش کردیں

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالث کو تجاویز پیش کردی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 700 سے 1000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تجاویز میں اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے 100 فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قیدیوں کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد مستقل جنگ بندی کی تاریخ طے کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن پر بھی اتفاق کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں دونوں طرف سے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter