غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت تیسرے دن بھی جاری رہی۔ دی ہیگ سے عرب میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز میں روس کے سفیر ولادیمیر ترابرین نے عالمی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، اسرائیل کے بلا امتیاز حملے شہریوں کو مار رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ فلسطینیوں کو جبری بیدخل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کو غزہ کے لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ روسی سفیر نے کہا کہ ہم شہریوں کےخلاف تشدد کے حق دفاع کو قبول نہیں کرسکتے۔ تشدد مزید تشدد کی طرف جاتا ہے اور صرف اور صرف نفرت ہی لاتی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیلی آباد کاری پالیسی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی۔ روسی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
Home / Breaking News, News, World / عالمی عدالت میں سماعت کا تیسرا دن، بلا امتیاز اسرائیلی حملے شہریوں کو مار رہے ہیں، روس
عالمی عدالت میں سماعت کا تیسرا دن، بلا امتیاز اسرائیلی حملے شہریوں کو مار رہے ہیں، روس



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments