نئی امیدیں، نئے خواب، نئے وعدے اور نئے عزائم کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔12 بجتے ہی نئے سال کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کراچی میں سال نو پر صدر، لیاری، سچل، کورنگی، ملیر قائد آباد، نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔کراچی میں شہریوں نے دو دریا پر نئے سال کا استقبال کیا، حکومت کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی، پکڑے جانے پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، سی ویو پر بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ادھر لاہور کے لبرٹی چوک پر شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کررہی ہے، مری میں بھی بڑی تعداد میں سیاح نئے سال کا جشن منارہے ہیں۔پاکستان میں حکومتی اعلان پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نئے سال کا استقبال سادگی سے کیا جارہا ہے۔کئی اچھی اور بُری یادیں لیے سال دو ہزار کا سورج غروب ہوا تو کیمرے کی آنکھ نے مناظر محفوظ کرلیے۔
سال نو کا آغاز، مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments