class="post-template-default single single-post postid-2806 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن ختم

دنیا کے مختلف حصوں میں مکمل سورج گرہن ختم ہوگیا، سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوا اور رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج کو پہنچا۔خبر رساں اداروں کے مطابق سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں دیکھا گیا پھر امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا گیا۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سورج گرہن یورپ کے مغربی حصے میں بھی دیکھا گیا جبکہ مکمل سورج گرہن جنوبی امریکی ممالک میں دیکھا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام 9 اپریل کی رات 1 بج کر 52 منٹ پر ہوا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter