خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کبیر والہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پہنچے اور طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزراء نے اسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزرا نے ذمے داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خواجہ صحت عمران نذیر نے کہا غفلت کے مرتکب ذمےداروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے اور خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھائی جائیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا خسرہ اور چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا والدین بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کے باعث اسکواڈ […]
Read More
Post your comments