حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیااوردونوں جماعتیں کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکیں‘ اگلی نشست آج منگل کو طے پائی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا دونوں جماعتوں کی بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے‘ آج دوبارہ نشست ہو گی‘کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کی کچھ چیزیں پہلےسےطےشدہ ہیں ‘دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیےادھرایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت سازی میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی تاہم حکومت میں شامل ہونے کیلئے (ن) لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پرحمایت بھی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنیٹر اسحاق ڈار نے اس حوالے سے انفرادی طور پر بھی پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں سے را بطے کئے تھے اور وہ مسلسل اس کوشش میں مصروف رہے کہ پیر کو ہونیوالے مذاکرات کو ہر صورت نتیجہ خیز بنایا جائے‘ اطلاعات کے مطابق دیگر عوامل کے علاوہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی جانب سےمسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی مشروط پیشکش کا زکر کرنے پر مسلم لیگ ن کے تحفظات تھے اور اطلاعات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے ماحول پر یہ معاملہ بھی کمیٹی کے بے نتیجہ ہونے کا جزوی طور پر سبب بنا مذاکرات کے دوران ایک مرحلہ پر ایسی صورت بھی پیش آئی کہ کارروائی روکنی پڑی اور اس کیلئے اعلیٰ سطحی قیادت سے مشاورت اور رہنمائی لینے کو جواز بنایا گیا لیکن دوبارہ کارروائی شروع کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی انتظارکرتی رہی لیکن پیپلزپارٹی کے کمیٹی کے ارکان واپس نہیں آئے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / حکومت سازی کیلئے ن لیگ، پی پی کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ، آج پھر ہوگا
حکومت سازی کیلئے ن لیگ، پی پی کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ، آج پھر ہوگا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments