اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری) نے کہا ہے کہ انڈیا کے پاس اب پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، بھارتی وار ہیڈز کی تعداد 164سے بڑھ کررواں برس 172ہوگئی ، پاکستانی وار ہیڈز 170پر برقرار ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیپری نے منگل کو شائع ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈیا نے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں کچھ اضافہ کیا ہے۔ اور جنوری 2023 میں جن وار ہیڈز کی تعداد 164 تھی وہ جنوری 2024 میں 172 ہو گئے۔ اس اضافے نے انڈیا کو دنیا کی جوہری ریاستوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان نے وار ہیڈز کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا جو جنوری 2023 اور 2024 دونوں میں 170 ہی تھے۔ سیپری کے مطابق چین نے اپنے وار ہیڈز کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے اور جنوری 2023 میں جو تعداد 410 تھی، وہ جنوری 2024 میں 500 تک پہنچ گئی۔ اس تعداد میں اضافے کے امکانات ہیں۔
جوہری اسلحہ کی دوڑ، بھارت کے پاس اب پاکستان سے زیادہ ہتھیار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments