حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کے لیے رکھ دی ہے۔جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 76 برس خصوصاً 34 برس سے کشمیری ظالمانہ تسلط میں ہیں۔الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دورانِ حراست قتل، جبری گمشدگی، جنسی تشدد، جائیدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں، آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ قابضین کے نو آبادی نظام کو قائم کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ زمین پر قبضے پر عمل در آمد کے لیے تھا، جنیوا کنونشن اور ہیگ ریگولیشن قابضین کی علاقے پر خود مختاری پر قدغن لگاتی ہیں۔حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی آبادی کشمیر منتقل کر رہا ہے اور وہاں کی پراپرٹی پر قبضہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہاراشٹرا کی ریاست نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں اراضی خریدی ہے، مہاراشٹرا ریاست کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی خریدنا غیر قانونی اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔حریت رہنما اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کے لیے رکھ دی ہے اور بھارتی فوج کو کشمیر میں کسی بھی زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کیلئے رکھ دی: الطاف حسین وانی
بھارت نے کشمیری زمین بھارتیوں کی خریداری کیلئے رکھ دی: الطاف حسین وانی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments