بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر امریکا اور اقوام متحدہ نے مذہبی بنیادوں پر بھارتی شہریت قانون پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ بھارت کاشہریت ترمیمی ایکٹ بنیادی طور پر امتیازی ایکٹ ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ بھارت کی بین الاقوامی انسانی حقوق ذمہ داریوں کےخلاف ہے۔ انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ قانون کے نفاذ کا بین الاقوامی انسانی حقوق کے مطابق ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ نفاذ کے اعلان پر فکرمند ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ شہریت ایکٹ پر کیسے عملدرآمد ہوتا ہے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذہبی آزادی، اقلیتوں سے مساوی سلوک اور بنیادی جمہوری اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلمان گروپوں، انسانی حقوق تنظیموں اور سول سوسائٹی نے قانون کو مسلم دشمن قرار دیا ہے۔ مودی حکومت نے ایک روز پہلے شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ قانون کے تحت بھارت کے پڑوسی ممالک سے آنیوالے غیرمسلموں کو بھارت کی شہریت دی جائیگی۔
Home / Breaking News, News, World / بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ: امریکا و اقوام متحدہ کے تحفظات
بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ: امریکا و اقوام متحدہ کے تحفظات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments