بنگلہ دیش میں کل ہونے والے عام انتخابات سے پہلے پُرتشدد واقعات رونما ہوگئے، دارالحکومت ڈھاکا میں مسافر ٹرین، 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی۔ڈھاکا میں گذشتہ روز مسافر ٹرین میں آگ لگانے کے واقعے میں 4 افرادجاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹرین کو آگ لگانے کے الزام میں اپوزیشن جماعت کے 7 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔الیکشن سے پہلے ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، اپوزیشن جماعت کی آج سے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال ہے اور عوام سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے عوام سے یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکسز ادا نہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت بی این پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے اور غیرجانبدار نگراں حکومت کے تحت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔اپوزیشن نے انتخابات سے پہلے جیلوں میں قید اپنے ہزاروں رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔بنگلہ دیش میں پچھلے سال اکتوبر سے حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، کل ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم حسینہ واجد کی کامیابی متوقع ہے۔شیخ حسینہ واجد مسلسل پانچویں بار وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں، شیخ حسینہ واجد 2009 سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل پرتشدد واقعات

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments