بھارت میں قتل کیے گئے بنگلادیش کے رکن اسمبلی کی لاش کے حوالے سے خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگلادیشی رکن اسمبلی انور العظیم کو بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے پلاسٹک بیگز میں انہیں مختلف جگہوں پر پھینکا گیا۔بھارتی تفتیش کاروں کے مطابق انور العظیم 13 مئی سے لاپتا تھے، قتل کی واردات میں شامل ایک بنگلادیشی شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ غیر قانونی طریقے سے بھارت میں رہ رہا تھا۔بھارتی تفتیش کاروں کے مطابق جہاد حوالدار نامی ملزم نے کولکتہ کے ایک اپارٹمنٹ میں بنگلادیشی رکن اسمبلی کے قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا ہے کہ قتل کی واردات کا ماسٹر مائنڈ بنگلادیشی نژاد امریکی شہری اختر الزمان تھا جس کے حکم پر 4 دیگر بنگلادیشی شہریوں کے ساتھ مل کر نیو ٹاؤن اپارٹمنٹ میں رکن اسمبلی کو قتل کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم کو اپارٹمنٹ کے اندر سے خون کے دھبے اور پلاسٹک کے کئی تھیلے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کو لاش کے اعضاء پھینکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موقع سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیشی رکن پارلیمنٹ کو پہلے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھر اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ قتل کے بعد لاش کی کھال، گوشت اور ہڈیوں کو الگ کیا گیا تاکہ مقتول کی شناخت نہ ہوسکے، بعدازاں ان ٹکڑوں کو شہر کے مختلف مقامات پر پھینکا گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق مقتول بنگلادیشی سیاستدان کے جسم کے اعضاء جہاں جہاں پھینکے گئے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
Home / Breaking News, News, World / بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
Posted in: News, Sportsورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم رینکنگ میں 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ […]
Read More
Post your comments