پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں پی پی 162 کے جیالے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے الیکشن آفس کو پیٹرول بم سے نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ستوکتلہ میں میرے انتخابی حلقے این اے 127 کے صوبائی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملے کی ایف آئی درج نہ کرکے غیرجانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں جیالے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر گولیاں برسائی گئیں۔انہوں نے این اے 230 کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو جیالوں اور دو حمایتیوں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو نشانہ بنانا تشویش ناک ہے۔چیئرمین بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی متوقع جیت سے بوکھلا کر سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر دیں گے۔
بلاول کی لاہور اور کراچی کے واقعات کی مذمت

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments