شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔اخبار نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔ایرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت تباہ ہوگئی۔
ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئر ڈیفنس ہائی الرٹ


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments