ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائی کر کے 250 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گرفتاریاں دارالحکومت تہران سے کی گئیں جن میں 3 یورپین شہری بھی شامل ہیں، یہ افراد شیطان پرستی کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ایرانی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے لکھا کہ تہران میں شیطانی نیٹ ورک ٹوٹ گیا۔ 146 مرد اور 115 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، ایران میں اسلامی قوانین کے تحت ممنوع شراب اور دیگر طرح کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران 73 گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات بنے ہوئے تھے اور یہ افراد غیر مناسب اور نازیبا حالت میں تھے۔ایرانی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں ماسک دکھائے گئے ہیں اور شرٹس پر بھی کھوپڑیوں کے ماسک بنے ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق 2007ء میں پولیس نے تہران میں ایک کانسرٹ پر چھاپا مار کر 230 افراد کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اس پارٹی میں لوگ خون پی رہے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2009ء میں شمال مغربی صوبے اردبیل میں پولیس نے تین افراد کو شیطان کی پوچا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments