اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملہ سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے نئے ویڈیو شواہد نے امریکی وزارتِ دفاع کی تفتیش کی قلعی کھول دی۔ نئے ویڈیو شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتیں دھماکے سے نہیں ہوئیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا ڈھائی سال سے اصرار ہے کہ تمام ہلاکتیں خودکش دھماکے سے ہوئیں۔ادھر امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ دھماکے میں زخمی امریکی فوجیوں نے گھبراہٹ میں تھوڑی فائرنگ کی۔ وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ سی این این کے مطابق 12 امریکی فوجیوں کے مطابق برطانوی فوجیوں اور امریکی میرینز نے فائرنگ کی۔ سی این این کے مطابق برطانوی فوجیوں اور امریکی میرینز کی فائرنگ سے درجنوں نہتے افغان شہری ہلاک ہوئے۔
Home / Breaking News, News, World / امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملے سے متعلق انکشافات
امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملے سے متعلق انکشافات


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کے باعث اسکواڈ […]
Read More
Post your comments