امریکا نے پاکستان، عراق اور شام میں ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایران نے تین ہمسائیہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ایران خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور دوسری طرف یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔علاوہ ازیں ایران نے عراق اور شام میں اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور داعش کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے تھے۔
امریکا کی پاکستان، عراق اور شام میں ایرانی حملوں کی مذمت
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments