class="post-template-default single single-post postid-2900 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا کو بتادیا تھا اسرائیل کیخلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔ خبرایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتادیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے امریکا، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter