امریکا کی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں جہاں پولیس نے کئی جگہوں پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جلن والا کیمیکل اور کرنٹ والی گن کا بھی استعمال کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بدھ اور جمعرات کو لاس اینجلس، بوسٹن اور ٹیکساس میں یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیو یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی یونیورسٹیوں میں طلبا مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 34،305 ہوگئی ہے۔دوسری جانب اٹلانٹا کی ایک یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے طالب علم کو پکڑنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں نےخاتون پروفیسر کو بری طرح سے زمین پر گرا کر ہتھکڑیاں لگادیں۔
Home / Breaking News, News, World / امریکا، غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین پر جلن والا کیمیکل، کرنٹ والی گن کا استعمال
امریکا، غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین پر جلن والا کیمیکل، کرنٹ والی گن کا استعمال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments