اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس، اعلیٰ عدلیہ میں ’’مداخلت ‘‘ پر بطور ادارہ بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ ، چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر سربراہی اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے 6 ججوں سمیت تمام ججز شریک ، رجسٹرار ہائیکورٹ کو شرکت کی اجازت نہ ملی، انٹیلی جنس ایجنسی اہلکاروں کی مداخلت روکنے کیلئے مختلف اقدامات کرنے سے متعلق تجاویز پر غور، ڈرافٹ تیار کرکے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز نے فل کورٹ اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کی کسی بھی مداخلت پر بھرپور ادارہ جاتی ریسپانس دینے کا فیصلہ کیا ہے .فل کورٹ اجلاس میں تمام ججز نے اپنی تجاویز پیش کیں جن کو ڈرافٹ کی شکل دے کر مقررہ وقت سے پہلے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، عدالتی امور میں انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت کے معاملے پرچھ ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط کے بعد از خود نوٹس کیس کی سماعت کے آرڈر کی روشنی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس کی سربراہی چیف جسٹس عامر فاروق نے کی اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ،جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سمیت تمام ججز فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ رجسٹرار ہائی کورٹ کو اس اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں ججز کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ تمام ججز اس بات پر متفق ہوئے کہ عدالتی امور میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ریسپانس دیا جائے ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس، اعلیٰ عدلیہ میں ’’مداخلت‘‘ پر بطور ادارہ بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس، اعلیٰ عدلیہ میں ’’مداخلت‘‘ پر بطور ادارہ بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments