class="post-template-default single single-post postid-3974 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا پتہ لگا لیا

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا پتہ لگا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ویتنامی سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں۔ انہیں انکے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کےلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter