اسرائیل پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے آغاز میں مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے کی اجازت دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو پچھلے سالوں میں تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے جاتی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل کی مسلمانوں کو رمضان المبارک میں مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت
اسرائیل کی مسلمانوں کو رمضان المبارک میں مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت

Related Articles

Weekly E Paper

Article
“Is long-term normalization between Pakistan and India an unreachable prospect?
Posted in: Article, News“Hostility needs no agreement, but friendship demands mutual consent—something India and Pakistan have repeatedly failed to establish over the past several decades.” “Pakistan and India remain locked in an uneasy calm. Diplomatic relations are tense, political leaders remain disconnected, and public engagement is minimal. Although peace holds for now, there is little urgency on either […]
Read Moresports
فلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا
Posted in: News, Sportsیورپی چیمپئن ترک کنگ فو فائٹر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔ ترکی کے عالمی شہرت یافتہ کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا یورپی گولڈ میڈل دریا برد کردیا، ان کے اس […]
Read More
Post your comments