اسرائیل اور امریکا میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ دوسری جانب امریکا نے کہا کہ اسرائیلی اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی افسوسناک ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے مؤقف سے ہٹ گیا۔ اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر امریکا نے اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی کمی پوری کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلافات ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم فوجی بھرتی کا متنازعہ بل پارلیمان میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے کہا کہ نتین یاہو امریکی تعلقات کی قیمت پر فوجی بھرتی بل پر توجہ ہٹانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل امریکا تناؤ میں اضافہ، اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ
اسرائیل امریکا تناؤ میں اضافہ، اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments