پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ماضی میں بھی کئی پاکستانی اداکار تشدد کے متعدد واقعات سے گزرے ہیں یہاں تک کہ کئی گلوکاروں اور اداکاروں کے قتل کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار سلطان راہی بھی قتل ہوئے تھے اور اس نقصان پر انڈسٹری آج بھی سوگوار ہے۔حال ہی میں بینا چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو یپغام شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔بینا چوہدری نے کہا کہ مجھ سے کہا جا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں کی تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے یا مجھے قتل کر دیا جاتا ہے تو جو لوگ بھی میرے قتل کے ذمے دار ہو سکتے ہیں میں نے ان کے نام اپنی ایک ویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھ دیے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پھر میری ریکارڈ کی ہوئی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ بینا چوہدری سنگین سماجی مسائل پر اکثر اپنی رائے کا کُھل کر اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں موصول




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاک کا اوگے نظام: جبری محصول یا رضاکارانہ عطیہ؟ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ (تاریخی زاویئے)
Posted in: Article, Newsتاریخ صرف واقعات کا مجموعہ نہیں، بلکہ نظریات، مفادات اور بیانیوں کی کشمکش بھی ہے۔ جب ہم مغلیہ سلطنت کی تحریری تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ہمیں اکثر وہ زاویہ نظر آتا ہے جو دربار کے مفادات سے جڑا ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال افغان مغل جنگ کے دوران بہاکو خان اور اخوند […]
Read Moresports
بنگلادیشی بیٹر نے آؤٹ ہونے کے بعد چھکا لگادیا، محنت ضائع
Posted in: News, Sportsبنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک دلچسپ واقعے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ دونوں ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل تھیں جہاں بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے ایک زوردار اور اونچا چھکا مارا تاہم ان کی محنت ناصرف ضائع ہوئی بلکہ وہ اسی گیند پر آؤٹ بھی […]
Read More- پیٹ کمنز ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہرPosted in: News, Sports
 
 
        






 
                            





 
                            



 
                            


Post your comments