پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ماضی میں بھی کئی پاکستانی اداکار تشدد کے متعدد واقعات سے گزرے ہیں یہاں تک کہ کئی گلوکاروں اور اداکاروں کے قتل کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار سلطان راہی بھی قتل ہوئے تھے اور اس نقصان پر انڈسٹری آج بھی سوگوار ہے۔حال ہی میں بینا چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو یپغام شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔بینا چوہدری نے کہا کہ مجھ سے کہا جا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں کی تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے یا مجھے قتل کر دیا جاتا ہے تو جو لوگ بھی میرے قتل کے ذمے دار ہو سکتے ہیں میں نے ان کے نام اپنی ایک ویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھ دیے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پھر میری ریکارڈ کی ہوئی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ بینا چوہدری سنگین سماجی مسائل پر اکثر اپنی رائے کا کُھل کر اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں موصول
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments