آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments