بھارتی اداکار ارباز خان نے اپنے بڑے بھائی اور سپر اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا ہے کہ انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ارباز خان نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان پہلے ہی بھارت کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جو ایک پروجیکٹ کرنے کےلیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران ارباز خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں محسوس کرنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ سلمان کو یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’کیونکہ میں آپ کا بھائی ہوں، آپ مجھے وقت سے پہلے فون کرتے ہیں، آپ مجھے مزید کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں‘ لہٰذا ہمیں زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں۔ ارباز نے کہا کہ میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔
گھر کی پروڈکشن میں سلمان کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟ ارباز نے بتادیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments