class="post-template-default single single-post postid-3023 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا، فلمی اسٹائل میں ہونے والی سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اور پاکستانی ملوث

کینیڈا کی تاریخ میں ٹورانٹو کے پیئرسن ائیرپورٹ پر فلمی اسٹائل میں ہونے والی سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری میں بھارتی اور پاکستانی ملوث پائے گئے ہیں۔گزشتہ سال زیورخ سے ایک فلائٹ سے ساڑھے 22 ملین ڈالر کا سونا اور کرنسی کا کنٹینر ٹورانٹو پہنچا تو ائیرپورٹ کے اندر کارگو ہولڈنگ سے ٹرک پر لاد کر چوری کر لیا گیا۔اس میں 20 ملین ڈالر کا خالص سونا اور ڈھائی ملین ڈالرز کے غیر ملکی کرنسی نوٹ شامل تھے۔ کینیڈا اور امریکا کی پولیس نے اس تاریخی واردات کی مشترکہ تحقیقات کیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ٹورنٹو کی مقامی پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک ایئرلائن کا سابق اور موجودہ اہلکار بھی شامل ہے۔ پیل ریجنل پولیس کے سربراہ ڈیوریپاہ نے مذکورہ واردات کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی ہیں۔ ملزمان میں پرمپال سدھو، سمرن پریت، کنگ میکلین، پرساد پرمالنگم، امیت جلوٹا، عماد چوہدری، علی رضا، آرچیت گروور اور ارسلان چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں چوری کا سونا خریدنے والے بھی شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter