class="post-template-default single single-post postid-4208 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی قیادت کریں گے

برمنگھم :ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شامل ٹیموں میں سے ایک اور ٹیم ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت ٹی 20 کرکٹ میں اپنے ایکشن کے لئے مشہور کرس گیل کریں گے۔ کرس گیل نے ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی پر کہا ہے کہ وہ کپ جیتنے کی جستجو میں اپنے خاندان میں دوبارہ شمولیت کے منتظر ہیں اور اس بات پر بھی خوش ہیں لیجنڈز کو مزید کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے مالک چینل 2 گروپ کارپوریشن کے چیئرمین اجے سیٹھی ہیں۔ جنہوں نے گریس گیل کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے جس کا آغاز 3 جولائی سے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter