وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کی امید ہے، پاکستان کا مقصد مئی میں نئے قرض کے خاکے پر اتفاق کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام اپریل میں ختم ہو جائےگا، پاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے، توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے نئے پروگرام کے سائز کا خاکہ بتانے سے انکار کیا، پاکستان اگلے پروگرام میں کم از کم 6 ارب ڈالر کا نیا ٹیب کھولے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قرض پر اتقاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے، اضافی فنانسنگ لچک اور پائیداری ٹرسٹ کے تحت کریں گے، قرض کی صورتحال بھی زیادہ بہتر نظر آرہی ہے، ہمارے قرضوں کا بڑا حصہ رول اوور کیا جا رہا ہے، رواں یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آرہا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں ہر سال اوسطاً 25 ارب ڈالرز ادائیگی کرنا ہوتی ہے، گرین بانڈ کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں واپسی کی امید رکھتے ہیں، ہمیں ایک مخصوص درجہ بندی کے ماحول میں واپس آنا ہوگا، ہم نے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، امید ہے کہ اگلے مالی سال میں درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کی امید ہے، وزیر خزانہ
پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کی امید ہے، وزیر خزانہ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments