راولاکوٹ (آصف اشرف) وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کی سربراہی میں حکومت کا تاریخی اقدام چھہتر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ منقسم ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے خطہ سے آزاد کشمیر کا چیئرمین پبلک سروس کمیشن مقرر کردیا شمالی کشمیر جی بی سے تعلق رکھنے والے ہدایت الرحمان چئیر مین تعینات کر دیے گئے لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ ہدایت الرحمان سرزمین جی بی کے پہلے تھری سٹار جنرل ہیں ان کی ملازمت کا آغازپاکستان فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ اے کے رجمنٹ سے ہوا ان کا تعلق گلگت کے ضلع استور کے گاؤں بونجی سے ہے ان کے ہمراہ پونچھ کے علاقے تھوراڑ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکرٹری ابراہیم عزیز لیبریشن سیل کے سابق سیکرٹری اعجاز لون اور سابق سیشن جج بشیر سعید بٹ کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبران مقرر ہوئے معاہدہ کراچی کے بعد یعقوب خان پہلے کشمیر کے حکمران تھے جو بطور صدر ریاست گلگت سرکاری حیثیت میں دورے پر گئے اور اب ہدایت الرحمان پہلے فرد ہیں جو گلگت سے آزاد حکومت میں اہم عہدہ پر فائز ہوئے اس کا چناؤ پر اہل کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے تعریف وتوصیف میں ہمہ تن مشغول ہو گئے انوار الحق چودھری کے اس اقدام سے ان کی مقبولیت میں عوامی عروج بڑھتا جا رہا ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کی سربراہی میں حکومت کا تاریخی اقدام
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Read MoreArticle
Feb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFeb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria One Should not forget that the people of Pakistan and Kashmiris around the World commemorate 5th February each year as Kashmir Solidarity Day. This day is commemorated […]
Read More-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
Posted in: News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آ گئی۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔چیمپئنز […]
Read More
Post your comments