class="post-template-default single single-post postid-3099 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلیوں کا مظاہرہ

ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے اور اُس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter