پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ والدین کے علاوہ خاندان میں سے کسی نے مجھے بطور گلوکار قبول نہیں کیا بلکہ دیگر نوکریوں کے مشورے دیتے رہتے تھے جبکہ دادی یہ دیکھ کر رو پڑیں کہ میں میراسی بن گیا ہوں۔گزشتہ دنوں علی عظمت نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ والدین کے علاوہ خاندان نے میوزیکل کیرئیر کو قبول نہیں کیا۔گلوکار نے اپنی دادی سے متعلق ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب میں آسٹریلیا پڑھنے جا رہا تھا تو اس سے قبل میں اپنی دادی کو اپنے ایک کانسرٹ میں لے گیا میری دادی رونے لگی جس پر میں نے ان سے وجہ دریافت کی تو دادی نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے تو ویسے ہی بد دعا دی تھی، تُو سچ مچ میں میراسی بن گیا۔علی عظمت نے اپنے اہل خانہ کے رویے کے حوالے سے بتایا کہ میرے ماموں بھی کہتے تھے وہ میراسی ہوگئے ہیں، ہم ان سے نہیں ملیں گے جس پر دکھ ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے یہ قبول ہی نہیں کیا کہ میں گلوکاری کرکے پیسے کماؤں، سب یہ ہی مشورے دیتے تھے کہ گلوکار نہیں بننا، ایسا کرو ٹی وی اور ریڈیو کے مکینک بن جاؤ۔ اگر پڑھنا نہیں ہے تو گاڑی کا مکینک بن جاؤ اور اسی طرح پیسے کما لو لیکن انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ ہم تو پیسے کے لیے گاتے ہی نہیں تھے۔ ہم تو شوق کے لیے گاتے ہیں، ہمیں کبھی پیسا نہیں ملا بلکہ دوسروں نے ہمارے پیسے مارے ہی ہیں۔
میرے خاندان نے مجھے بطور گلوکار قبول نہیں کیا، علی عظمت کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Read MoreArticle
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے کس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارہ کرتے. عبید اللہ علیم
Posted in: Article, Newsانٹاریو:محمد نعیم طلعت وفات :18 مئی:1998ء نامور شاعر عبید اللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سیالکوٹ سے نقل مکانی کرکے بھوپال میں آباد ہوگئے تھے۔ اس اعتبار سے ان کی پدری زبان پنجابی اور مادری زبان اردو تھی۔ بچپن سے انھیں اچھے شعر یاد کرنے اور پڑھنے کا […]
Read More-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News
sports
Tadej Pogacar wins the Grand Prix Cycliste de Montreal for the second time
Posted in: News, SportsMontréal, September 15, 2024 – Tadej Pogacar (Slovenia, UAE Team Emirates) won the Grand Prix Cycliste de Montréal solo for the second time after his victory in 2022. The Slovenian won ahead of Pello Bilbao (Bahrain-Victorious) and Julian Alaphilippe (Soudal Quick-Step). With twenty-three kilometres to go, Tadej Pogacar attacked to break away and go solo […]
Read More
Post your comments