سان فرانسسکو : میجر لیگ کرکٹ 4 جولائی سے شروع ہوگا جس میں دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑی اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن میں آن لائن گیمنگ برانڈ اسٹیک نے کئی سال کی شراکت داری کرلی ہے ۔ ایم ایل سی اور اسٹیک کے درمیان تعاون سے ٹورنامنٹ کو تقویت ملے گی کرکٹ شائقین جدید اور دلچسپ مقابلے دیکھ سکیں گے ۔اسٹیک ایم وی پی آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے اسپانسر ہوں گے، جو گزشتہ برس ایم آئی این وائی کے کپتان نکولس پورن نے چیمپیئن شپ فائنل میں 55 گیندوں پر 10 چوکے اور 13 چھکوں کی مدد سے 137 رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیل کر جیتا تھا۔اسٹیک کے چیف مارکیٹنگ آفیسرنے کہا کہ 2023 میں ایم ایل سی کے افتتاحی سیزن کا بھرپور لطف اٹھایا اور 2024 اور اس کے بعد کے لئے آفیشل پارٹنر بننے کا موقع ملا۔ اس سال کے آخر میں امریکی سرزمین پر ٹی 20 ٹورنامنٹ کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ میجر لیگ کرکٹ کے شریک بانی نے کہا کہ ایم ایل سی امریکہ میں لیگ اور کرکٹ کے کھیل کی ترقی میں معاونت کے لئے اسٹیک کو باضابطہ شراکت دار کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش محسوس کررہے ہیں ۔ ایم ایل سی کے تاریخی افتتاحی سیزن میں حصہ لینے والی تمام چھ ٹیمیں 2024 میں دوبارہ حصہ لیں گی۔ واپسی کرنے والے سپر اسٹار کھلاڑیوں میں افغانستان کے راشد خان (ایم آئی نیو یارک)، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی (ٹیکساس سپر کنگز)، مارکو جینسن (واشنگٹن فریڈم) اور کوئنٹن ڈی کوک (سیئٹل اورکس)، پاکستان کے حارث رؤف (سان فرانسسکو یونیکارنز) اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن (ایل اے نائٹ رائیڈرز) شامل ہیں۔سیزن 2024 سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
میجر لیگ کرکٹ کا دوسرا سیزن جولائی میں ہوگا، اسٹیک آفیشل پارٹنر بن گیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments