class="post-template-default single single-post postid-1439 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی، نگراں وزیر داخلہ

نگراں وزیر داخلہ  گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی، چند واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی۔اپنے بیان میں نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ووٹنگ کے عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پر امن ماحول میں ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter