عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کے گانے’بدو بدی‘ کو اپنے گانے ’بالو بتیاں‘ سے زیادہ ویوز ملنے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ علی ظفر اور عطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے سرائیکی گانے ’بالو بتیاں‘ نے ایک ماہ میں 16 ملین ویوز حاصل کیے جبکہ چاہت فتح علی کے وائرل گانے’بدو بدی‘ نے ایک ماہ میں 19 ملین سے بھی زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔علی ظفر نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ سے اس وہم اور غرور میں مبتلا تھا کہ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا ایک گانا ’بدوبدی‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہے اور اب تک اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 27 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں یہ گانا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جبکہ اس گانے پر مزاحیہ میمز کے بھی انبار لگ گئے ہیں۔
Home / Entertainment, News / علی ظفر کا چاہت فتح علی کے نئے گانے ’بدو بدی‘ کی کامیابی پر دلچسپ ردِعمل
علی ظفر کا چاہت فتح علی کے نئے گانے ’بدو بدی‘ کی کامیابی پر دلچسپ ردِعمل

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments