بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بچپن میں دیکھے مشکل حالات کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے۔عامر خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کے مالی مشکلات کا سامنا کرنے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ لاکِٹ نامی یہ فلم تھی جس میں جتیندر، ریکھا اور قادر خان جیسے بڑے اداکار تھے، اس وقت اداکار ایک سال میں تقریباً 30 فلمیں کرتے تھے لہٰذا اگر آپ اتنے مشہور پروڈیوسر نہیں ہیں تو آپ کو زیادہ ترجیح نہیں ملے گی اس لیے میرے والد کو بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اداکار نے بتایا کہ فلم ’لاکٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ طے نہیں ہو پا رہی تھی اور میرے والد کو اسے بنانے میں آٹھ سال لگے۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب لوگ اپنے پیسوں کے لیے ہماری فیملی کو مسلسل فون کرتے اور ان کی فیملی اپنے برے مالی حالات کا شکار تھی کہ تقریباً سڑکوں پر آگئی تھی۔عامر خان نے بتایا کہ اس وقت والد کو ان مشکلات میں گھرے دیکھ کر تکلیف ہوتی تھی ان کے فون پر ان لوگوں سے جھگڑے بھی ہوجاتے تھے جو اپنے پیسے مانگنے کے لیے فون کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم صرف یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ میرے والد ایک اوسط درجے کے پروڈیوسر تھے جن میں حساسیت تھی اور وہ اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرتے تھے کیونکہ ان کی فلموں نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی لیکن میرے والد کوئی بڑے بزنس مین نہیں تھے اور ہمیشہ قرض میں ڈوبے رہے شاید والد کو یہ سمجھ نہیں تھی کہ اتنا قرض نہیں لینا چاہیے۔
عامر خان والد کی مالی مشکلات کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments